پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

پشاور( ہم دوست نیوز)شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 گئی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس سے ایک اور بچہ متاثر ہو گیا، جس کے بعد اس سال متاثرہ بچوں کی تعداد15ہو گئی۔وزارت صحت کے حکام کےمطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں17 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔حکام کا کہنا ہےکہ پولیو سے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات یکم اگست سےظاہر ہونا شروع ہوئیں۔وزارت صحت کےحکام نےیہ بھی کہاکہ پاکستان میں اس سال لکی مروت سے بھی پولیو کیس سامنے آچکا ہے،اس کے علاوہ رواں سال خیبرپختونخوا،پنجاب،اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

Leave a Reply