بلوچستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 242 ہوگئی

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 242 تک پہنچ گئی ہے

تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں سیلاب سے مزید4افراد انتقال کرگئے،اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد242 ہوگئی ہے.بولان ندی میں سیلابی ریلہ بی بی نانی پل اور پنجرہ پل سمیت قومی شاہراہ کو بہا لے گیا،زیارت کوئٹہ شاہراہ پر چار پل اور سات رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں۔زیارت،پشین اور مستونگ کی کئی آبادیوں میں پانی بھر گیا ہے۔بلوچستان کا سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا علاقہ منجھو شوری بھی ڈوب گیا۔مسلسل پانی میں چلنے سے سیلاب متاثرین جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ادھر نوشہرہ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب اور دریا میں طغیانی سے مٹہ بائی پاس روڈ کا بڑا حصہ دریا بُرد ہوگیا۔خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرکے1لاکھ80ہزار افراد کی نقل مکانی کی گئی ہے۔دریائے گلگت میں بھی انتہائی اونچےدرجےکا سیلاب ہے،غذر میں لینڈسلائیڈنگ سے45مکان تباہ اور7 افراد جاں بحق ہوئے۔

Leave a Reply