سیلابی پانی دلدل کی صورت اختیار کرگیا

ڈیرہ مراد جمالی(ہم دوست نیوز)ڈیرہ مراد جمالی میں انتظامی نااہلی کی ایک اور مثال سامنے آگئی،18 روز سےموجود سیلابی پانی دلدل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں انتظامی نااہلی کی ایک اور مثال سامنے آگئی،یونیورسٹی اور ضلعی جیل کے اطراف18دن سےموجود سیلابی پانی دلدل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔رپورٹس کےمطابق جیل میں واقع سپاہیوں کےکوارٹرز بھی پانی میں ڈوب گئےہیں مگر اس کیچڑ کو صاف کرنےوالا کوئی نہیں۔سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں28روز بعد بھی ریلیف آپریشن شروع نہیں ہوسکا،متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی،غذا اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی خاندان کے 14 گھر سیلاب کی نذر ہو گئے
مؤثر اقدامات نہ کیےجانے کےباعث خواتین اور بچے بیمار ہونےلگے ہیں۔ادھر واشک سمیت ضلع بھر کےمختلف علاقوں میں بھی کھانےپینے کی چیزوں کی قلت پیداہوگئی ہے.

Leave a Reply