برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے اپنے پہلے خطاب میں کیا کہا؟

لندن(ہم دوست نیوز)برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم نے قوم سے اپنا پہلا خطاب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے تخت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ ملکہ نےاپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف رکھی تھی۔لندن میں خطاب کرتے ہوئےبادشاہ چارلس کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ ایک متاثر کن شخصیت تھیں،ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں۔انہوں نے کہاکہ میں بہت زیادہ دکھی احساسات کےساتھ آپ سے بات کر رہا ہوں،ملکہ کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: البانیہ پر سائبر حملہ، امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں عائد
بادشاہ چارلس سوئم نےآنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ میں اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ملکہ کو روایات سےپیار تھا،میری والدہ ملکہ الزبتھ کا ان کی قربانیوں اور لگن کیلئےبہت شکریہ۔

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے اپنے پہلے خطاب میں کیا کہا؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply