نیوز ڈیسک: افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل بابر افتخار نے 27 فروری کے موقع پر بیان جاری کیا ہے. بیان میں بتایا گیا کہ 27 فروری 2019 کا دن اس بات پر شاہد ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے شانہ بشانہ ہمیشہ ہر قسم کے خطرات میں مادر وطن کی حفاظت کرے گی.
ترجمان پاک فوج نے مشہور مائکرو بلاگنگ سائٹ پر بتایا کہ ” تعداد میں زیادہ ہوجانا کوئی معنی نہیں رکھتا. اصل شے کسی بھی قوم کے افراد کا عزم و ہمت ہے اور یہی فتح کی اصل وجہ ہوتا ہے. پاک افواج نے ہمیشہ خطے میں امن و امان کی نہ صر ف بات کی ہے بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی اٹھائے ہیں. لیکن جب وطن کی سالمیت کو زک پہنچانے کی مذموم کوشش کی جائے گی تو پوری قوت سے جواب دیاجائے گا.”
27th Feb, 2019 is testament that Pak AF, with support of the nation, will always defend the motherland against all threats. It is not numbers but courage & will of a resilient nation that triumphs in the end. Pak stands 4 peace but when challenged, shall respond with full might
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2021
27 فروری کا دن بھی ملکی تاریخ میں 6 ستمبر کی سی حیثیت رکھتا ہے. 6 ستمبر 1965 کو جب بزدل دشمن کی طرف سے ملک عزیز پہ شب خون مارا گیا تو پاک افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے جس جرات و بہادری سے دشمن کی پیش قدمی کو فرار میں تبدیل کیا، جنگی تاریخ میں اس کی نظیر ملنا مشکل ہے. 27 فروری کو بھی بھارت نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن پاکستان میں دخل دراندازی کی کوشش کی جسے پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی نے ہزیمت میں بدل دیا. پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرا لیا اور عوام کے تعاون سے اس کو گرفتار کرلیا گیا تھا.