کراچی (ہم دوست نیوز)شہر قائد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں،رواں ماہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4ہوگئی اور اب تک ایک ہزار66کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کےمطابق رواں سال اب تک ڈینگی سےاموات کی تعداد9ہوگئی ہے۔کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے4افراد انتقال کرگئے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایاکہ5ہلاکتیں جنوری،فروری،مارچ اور اپریل میں ہوئیں۔گزشتہ24گھنٹوں میں سندھ میں125 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت کےمطابق ڈینگی میں مبتلا115مریضوں کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما، دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل
محکمہ صحت کےمطابق رواں ماہ ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد1066 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ کے دیگر اضلاع سے ایک ماہ میں32افراد ڈینگی سےمتاثر ہوئے۔محکمہ صحت کےمطابق سال بھر میں صوبےبھر کے3667افراد ڈینگی سےمتاثر ہوئےہیں۔