پشاور میں ایک بار پھر ڈینگی وائرس نے سر اٹھا لیا

پشاور ( ہم دوست نیوز)پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے تیز ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے تیز ہوگئے ہیں،صوبے بھر میں 310 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پشاور میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران ایک سو چالیس افراد میں وائرس پایا گیا،لوئر دیر میں40 اور مردان میں39کیسز سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب جڑواں شہروں سمیت پنجاب کےبڑے شہروں میں بھی ڈینگی کا تیز پھیلاؤ جاری ہے۔لاہور میں98،راولپنڈی میں79 اور اسلام آباد میں75 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
گوجرانوالہ،ملتان،سیالکوٹ اور ڈی جی خان سےبھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہورہےہیں،پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے678مریض زیر علاج ہیں.

Leave a Reply