ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

وزیرستان(ہم دوست نیوز)ملک میں زندگی بھر کیلئے معذور کردینے والی بیماری پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی خیبر پختونخوا سے مزید ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے،6 ماہ کے بچے کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ے،رواں سال پاکستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 19 ہو گئی۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام کےمطابق رواں سال2 کیسز لکی مروت،16 کیسز شمالی وزیرستان،ایک جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس پر قابو پانا پاکستان پولیو پروگرام کی ترجیح ہے،نئی حکمت عملی کےتحت بچوں کو ٹیکوں کےذریعے پولیو ویکسین دی جارہی ہےجو لوگوں کے لیے زیادہ قابل قبول ہے۔ اس کےعلاوہ ویکسین شدہ بچوں کو صابن دیا جارہا ہےاور ان علاقوں میں وائرس کی نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سیلاب متاثرین میں متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں
ترجمان انسداد پولیو پروگرام کاکہنا ہےکہ سیلاب کے باعث صوبہ بلوچستان اور سندھ کے23 اضلاع میں مہم نہیں ہوئی،جبکہ اگست کی پولیو مہم میں33ملین بچوں کو پولیو کےحفاظتی قطرے پلائے گئےہیں۔

Leave a Reply