شہر قائد کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی بے قابو

حیدرآباد (ہم دوست نیوز)شہر قائد کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی بے قابو، کیسز میں ہوشربا اضافہ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےبعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا،محکمہ صحت سندھ کےمطابق حیدرآباد میں مزید388افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کاکہنا ہےکہ اب تک کراچی میں324،حیدرآباد میں39، میرپورخاص میں3،بےنظیرآباد میں18،سکھر میں3 اور لاڑکانہ میں ڈینگی کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی وائرس سےاموات کی تعداد11ہوگئی،تمام اموات کراچی کےاسپتالوں میں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
محکمہ صحت نےمزید بتایاکہ رواں ماہ اب تک2ہزار624 افراد میں ڈینگی وائرس کےکیسز سامنے آئے،رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد5 ہزار203 تک جا پہنچی۔

شہر قائد کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی بے قابو” ایک تبصرہ

Leave a Reply