اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا،ہزاروں مریض ہسپتالوں میں داخل،ہسپتال بھرنے لگے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید96افراد متاثر ہوگئےجس کےبعد مجموعی تعداد1331 ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کےمطابق اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں50 کیس رپورٹ ہوئےجبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے46 کیسز سامنے آئے ہے۔ڈی ایچ او کاکہنا ہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی جاںبحق ہونےوالے افراد کی تعداد4 ہو گئی ہے۔
محکمۂ صحت کےمطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ24گھنٹوں میں ڈینگی کے350نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کےبعد ڈینگی مریضوں کی تعداد4 ہزار538 ہوگئی ہے،صوبے بھر میں اب تک ڈینگی سے5 اموات ہو چکی ہیں۔
پشاور میں سب سے زیادہ163نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد734 تک پہنچ گئی،مردان میں ڈینگی کے60نئے کیسز سامنے آئے، جہاں پر تعداد 1ہزار591 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی بے قابو
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر میں ڈینگی کے51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد666 ہو گئی۔دوسری جانب کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے۔
“ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ” ایک تبصرہ