عمران خان تاحال لاڈلے کے مرتبے پر فائز ہیں، ترجمان اے این پی

پشاور(ہم دوست نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کےترجمان زاہد خان کا کہنا ہےکہ عمران خان اب بھی لاڈلے کےمرتبے پر فائز ہیں۔

تفصیلات کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کےترجمان زاہد خان نےپشاور سے جاری بیان میں کہاکہ عمران خان اب بھی لاڈلے کےمرتبےپر فائز ہیں۔عمران خان کےلیے ایک قانون ہے اور باقی پاکستان کےلیے الگ ضابطے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جاچکی اور وہ عدلیہ اور دیگر اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کر رہےہیں۔

اے این پی ترجمان نے مزید کہاکہ خاتون جج کو کھلےعام دھمکیاں دینےوالے کو محفوظ راستہ فراہم کیاگیا۔اداروں میں تصادم کی سازش میں ملوث شہباز گل کی ضمانت ہوگئی جبکہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر2سال سےجیل میں بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تین وزرائے اعظم نیب کے نئے قوانین سے مستفید ہوگئے، شاہ محمود قریشی
زاہد خان نےیہ بھی کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کےلیے سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے،صوبے کاسرکاری ہیلی کاپٹر ایک مسترد شخص کی سواری بنادیاگیا ہے.

Leave a Reply