23 سالہ لڑکی کا مبینہ قاتل گرفتار

پشاور(ہم دوست نیوز)پشاورکے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں23 سالہ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔

تفصیلات کےمطابق پشاور کےعلاقے بڈھ بیر میں قتل ہونے والی 23 سالہ لڑکی کا مبینہ قاتل پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پشاور پولیس کےمطابق گرفتار ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے،جس نے اپنے بھائی کے لیے لڑکی کا رشتہ مانگا تھا۔ملزم نے رشتے سےانکار پر لڑکی کو قتل کیا تھا،پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پیر کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
پولیس کےمطابق16 ستمبر کو ملنے والی لاش4 دن پرانی تھی اور چہرہ مسخ تھا،لڑکی کے3 رشتے داروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

Leave a Reply