بارشوں اور سیلاب سے ہوئے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی

کوئٹہ (ہم دوست نیوز) بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہوئے جانی و مالی نقصان کی تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)بلوچستان نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہوئے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کےمطابق صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت299افراد جاںبحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کےمطابق بارشوں و سیلاب کے دوران اموات صوبے کے29اضلاع میں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹس کےمطابق مون سون سیزن کےدوران مختلف حادثات میں181 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق بلوچستان میں بارشوں سے67ہزار575 مکانات متاثر ہوچکے ہیں،ان میں19ہزار653 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔رپورٹ کےمطابق صوبے میں بارشوں سے2ہزار198کلو میٹر سڑکیں اور2لاکھ ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے، آئی ایم ایف
پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کےمطابق متاثرہ اضلاع نصیرآباد،جعفرآباد،جھل مگسی اور صحبت پور میں ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے ہوئے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی” ایک تبصرہ

Leave a Reply