دیربالا: برقع نہ پہننے پر شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

دیر بالا: ( ہم دوست ویب) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں شادی کی تقریب میں بغیر برقع کے جانے پر شوہر نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ سے معصوم بچہ بھی زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیر بالا کے علاقے ڈوگدرہ شارٹ کس میں عرفان ولد گل وزیر کی بیوی شادی کی ایک تقریب میں دوپٹہ پہن کر گئی، ملزم عرفان (شوہر ) نے برا منایا اور بیوی سے برقع نہ پہننے پر تلخ کلامی کی جس کے بعد بات طلاق تک پہنچ گئی ۔

جھگڑے کے بعد بیوی اپنے بچے سمیت میکے چلی گئی، 18 ستمبر اتوار کے روز ملزم عرفان اپنے سسرال گیا اور تکرار کے بعد اپنی بیوی اور ساس پر فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں ماں بیٹی موقع پر جان کی بازی ہار گئیں۔ فائرنگ سے ملزم کا 7سالہ بیٹا انیس شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ، جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

Leave a Reply