امریکی صدر کا عالمی وبا کے خاتمے کا دعویٰ

واشنگٹن ( ہم دوست نیوز)امریکی صدر جو بائیدن نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا ‘خاتمہ’ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کے صدر جوزف بائیڈن نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کا اعلان کردیا تاہم اب بھی وائرس سےمرنے والے امریکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکا ابھی بھی وائرس پر قابو پانے کےلیے بہت کام کر رہاہے۔ صورتحال تیزی سےبہتر ہو رہی ہےتاہم اب بھی ہمیں مسئلہ درپیش ہے۔

انٹرویو کےدوران امریکی صدر جوبائیڈن نے لوگوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ اگر آپ نوٹس کریں تو کسی نےبھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا،سب اچھی حالت میں لگ رہےہیں اور مجھے لگتا ہےکہ حالات بدل رہےہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق انتظامیہ کےعہدیداروں نےامریکی میڈیا کو بتایا ہےکہ صدر بائیڈن کا بیان کورونا سےمتعلق پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ نہیں جبکہ کوویڈ19 پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کو اٹھانے کابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے
یاد رہےکہ اب تک دس لاکھ سےزیادہ امریکی عالمی وبا کورونا وائرس سےہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply