نیویارک (ہم دوست نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے سیلابی صورتحال سے نبرد آزما پاکستان کی مدد پر زور دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے،قدرتی آفت کے شکار ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے،پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔معاشی بہتری لانے کےاقدامات کرنے کی ضرورت ہے،روس کی جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر فوڈسیکیورٹی کوخطرات ہیں۔
بائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکا یوکرین جنگ کافوری خاتمہ چاہتا ہے،روس نےبے شرمی سےیوکرین پر حملہ کیا،روسی صدر پیوٹن نےیورپ کےخلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ امریکا چاہتاہےیہ جنگ اصول پر ختم ہو کہ کسی خطے پر بزور طاقت قبضہ نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے پاس مغرب کو جواب دینے کیلئے بہت سے ہتھیار ہیں ، پیوٹن
دوسری جانب سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پاکستان آنے والی ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نےپاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانےکا عزم کیا ہے۔ہالی ووڈ اداکارہ نے مشکلات میں گھرے عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سےمتاثرہوتےہوئے کہاکہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا کہ وہ پاک فوج کر رہی ہے۔