عمران خان کا جھوٹا بیانیہ قوم کو نظر آگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کا بیانیہ قوم کو نظر آگیا، یہ پاک فوج پر حملے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہاکہ عمران خان کےجھوٹ کا بیانیہ قوم کو نظر آگیا ہے۔یہ پاک فوج پر حملے کر رہے ہیں۔آج کہہ دیا کہ شیروں کی فوج کا کوئی گیڈر کمانڈر نہیں ہوسکتا۔یہ پاکستان کے ساتھ بدترین دشمنی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کا لگایا ہوا آرمی چیف ان کو اتنا پسند آیا کہ آپ نےاُس کو تین سال کی توسیع دے دی،تو یہ نواز شریف کےفیصلےپر سوال کیسےاٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر کی ملاقات
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان کو کئی مرتبہ کہا ہےکہ انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں۔

Leave a Reply