کراچی (ہم دوست نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید323 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران مزید323 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس میں سے261 افراد کراچی میں متاثر ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کےمطابق24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں323 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے،جس میں سے261 کا تعلق کراچی سے ہے۔کراچی میں سب سے زیادہ96 افراد ضلع شرقی میں ڈینگی سےمتاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ
کراچی کےضلع جنوبی میں73،وسطی میں44،کورنگی میں25،ملیر میں12،غربی میں6 اور کیماڑی میں پانچ افراد ڈینگی وائرس سےمتاثر ہوئے۔شہر میں اب تک27افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔