قاتل کرونا کے وار جاری

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری،آج مزید2 مریض جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کی چھٹی لہر کےوار جاری ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران اس موذی وباء کےباعث2مریض جان کی بازی ہار گئے۔ملک کورونا مریضوں کےحوالے سےمرتب کی گئی فہرست میں53ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کےدوران کورونا کیسز کی شرح0اعشاریہ87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں مزید121افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کےزیرِ علاج مریضوں میں سے72 کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک3 ہزار609 کورونا وائرس کےمریض انتقال کر چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد15لاکھ72 ہزار109 ہو چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کےمزید13ہزار945ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ اب تک کُل3 کروڑ4 لاکھ31 ہزار894 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینگی کے خطرناک وار ، مریضوں کی تعداد بڑھ گئی
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح2 اعشاریہ84 فیصد،ملتان میں1 اعشاریہ96 فیصد،مردان میں1اعشاریہ48 فیصد اور کراچی میں1اعشاریہ24 فیصد رہی۔

Leave a Reply