ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پر کتنا خرچہ آیا؟

لندن( ہم دوست نیوز)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی گئی تھیں،جس میں دنیا بھر سے تقریباً500 کے قریب عالمی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات پر کتنا خرچہ آیا،اس حوالے سے حتمی لاگت کا پتہ نہیں چل سکاہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانوی حکومت نےاس تقریب کےحوالے سے صحیح قیمت کےبارے میں اب تک بتایانہیں ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ شاہی سیکیورٹی کے ایک سابق افسر نےبتایا ہےکہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کےدوران صرف سیکیورٹی پر 7.5 ملین ڈالر سےزیادہ لاگت آئی ہے۔برطانیہ کا یہ سب سےبڑا پولیسنگ آپریشن تھا جو برطانوی پولیسنگ کی جانب سےکیا گیا تھا۔

سابق افسر کامزید کہنا ہےکہ لندن میں2012ءکے اولمپکس کی سیکیورٹی پر جتنی لاگت آئی تھی اس سے بھی زیادہ قیمت ملکہ کی آخری رسومات میں لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کو کن زیورات کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ؟
یاد رہےکہ ملکہ الزبتھ دوئم کی لندن میں سرکاری طور پر آخری رسومات ادا کی گئی تھیں،جس میں دنیا بھر سے500سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کو مدعو کیاگیا تھا۔برطانیہ کی جانب سے روس،افغانستان،میانمار،شام اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کےلیے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply