سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (ہم دوست نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ہوئی،سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کمی کےبعد 1لاکھ54 ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت میں343روپے کی کمی ہوئی،جس کےبعد10گرام سونے کی قیمت1لاکھ32 ہزار630 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1 ہزار669 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کےباعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیراسٹامول گولی کی قیمت بڑھا دی
یاد رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی سامنے نہیں آئی تھی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلےروز سونے کی قیمت میں1ہزار500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply