اسلام آباد (ہم دوست نیوز)ڈینگی وباء کی شکل اختیار کر گیا ،وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے77کیسزرپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں گزشتہ24گھنٹوں میں ڈینگی کے77نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی تعداد1734تک پہنچ گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کےمطابق اسلام آباد میں ڈینگی متاثرین کی تعداد1734 تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی بے قابو
گزشتہ24گھنٹوں کےدوران پولی کلینک اسپتال میں 9،پمز میں17،کیپیٹل اسپتال میں ایک مریض اور نجی کلینکسس اور لیبارٹریز میں30مریض رپورٹ ہوئے۔نئےڈینگی کیسز سامنےآنےکےبعد دیہی علاقوں میں1048جبکہ شہری علاقوں میں کیسز کی تعداد686ہوگئی ہے