سیاست میں ہل چل، وفاقی وزیر خزانہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لندن(ہم دوست نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو پیش کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل نےاپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزارت آپ کی امانت تھی،آپ نے ہی وزیر بنایا تھا،چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا،پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔نواز شریف نےمشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانےپر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس میں مؤقف اپنایا گیاکہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔

مسلم لیگ (ن) کےقائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نےسینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کیلئےنامزد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کب وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم شہبازشریف،اسحاق ڈار،مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمد خان اور احد چیمہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Leave a Reply