سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 منشیات فروش ہلاک

کوئٹہ( ہم دوست نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے4 منشیات اسمگلرز ہلاک۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے ہزار گنجی کےقریب سی ٹی ڈی کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق کارروائی کےدوران ملزمان کےقبضے سےمنشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

دوسری جانب ریکسیو اہلکاروں کےمطابق جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سےگاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں3افراد جاںبحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک کانگو میں اغوا کاروں کی انوکھی واردات
واقعے سےمتعلق پولیس کاکہنا ہےکہ کار سوار مقتولین شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے۔

Leave a Reply