کوئٹہ: آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین جوان بیٹے قتل

کوئٹہ : ( ہم دوست ویب) چمن سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹے کوئٹہ ریلوے کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہے ریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والے ڈاکٹر ناصر کے بڑے بیٹے کا نام سیدال خان جن کی عمر 18 جو کہ کالج میں زیرتعلیم ہیں زريال خان جنکی عمر 16 زرنگ خان جن کی عمر 8 سال تھی اور سکول میں زیرتعلیم تھے۔
تینوں شہداء کا نماز جنازہ اور تدفین چمن میں انکے آبائی گاؤں کلی مردہ کاریز میں ادا کر دی گئی ۔
بلوچستان پولیس کے مطابق واقعہ کے محرکات کیا ہیں؟ یہ کہنا قبل از وقت ہے، مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل بلوچستان کی جانب سے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، ان لوگوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
فی الحال کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Reply