پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب

لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت ناساز جس کےباعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت ناساز،سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق نسیم شاہ کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کےمختلف ٹیسٹ کرائے گئےہیں۔

ذرائع کامزید کہنا ہےکہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ کےآج کا میچ کھیلنےکےامکان بھی ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےباضابطہ طور پر تاحال ان کی طبیعت کےحوالے سےکچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کس پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
یاد رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔اس سےقبل کراچی میں ہونے والےچار میچوں کےبعد سیریز دو ،دو سےبرابر ہے۔

Leave a Reply