اسحاق ڈار کے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھاتے ہی ڈالر مزید ستا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی،پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق آج صبح ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نےوفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا اور وہ اگلے وزیرِ خزانہ بن گئے اس خبر کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ سامنے آئی ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالرمزید2 روپے41 پیسے سستا ہونےکےبعد231 روپے50 پیسے کا ہو گیا۔4 دن میں ڈالر8 روپےسےزیادہ سستا ہو چکا ہے۔ملک پر قرضوں کےبوجھ میں1ہزار50 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ،کوئی نہیں چھین سکتا، اسحاق ڈار
آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس)میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 246پوائنٹس کے اضافےکےبعد41765 پر آ گیا ہے۔

Leave a Reply