پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے سات بجےشروع ہوگا۔ میچ کےلیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں جبکہ میچ کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکےہیں۔

7میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دوسے برتری حاصل ہے،پاکستان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں سیریز اپنےنام کرلےگا۔
یہ بھی پڑھیں: جونیئر کرکٹ لیگ، غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
یاد رہےکہ انگلش ٹیم کپتان جوز بٹلر سمیت کئی صف اول کےکھلاڑیوں کی خدمات سےمحروم ہے۔

Leave a Reply