امریکا، آندھی اور طوفان سے متعدد افراد ہلاک

امریکا(ہم دوست نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان کے باعث17 افراد ہلاک۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان سےکم سے کم17افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نےخدشہ ظاہر کیا ہےکہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔

فلوریڈا کےگورنر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ طوفان سےجو تباہی ہوئی ہےوہ پانچ سو برسوں میں نہیں دیکھی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق طوفان میں سب سے زیادہ فورٹ مائرز (Fort Myers)متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی50 لاکھ سےزائد شہری بجلی سےمحروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان نورو نے ویتنام میں تباہی مچا دی
رپورٹس کےمطابق طوفان اب نسبتاً کم شدت کےساتھ جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Leave a Reply