کراچی والوں کے لیے بری خبر، بجلی مزید مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)کراچی والوں کیلئے بری خبر،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی والوں کے لیے بجلی پھر مہنگی کردی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ جس میں ملک بھر میں یکساں ٹیرف کےنفاذ کا فیصلہ کیاہے۔

ای سی سی کےاجلاس میں50کلو گرام درآمدی یوریا بوری کی ڈیلر ٹرانسفر پرائس کی منظوری بھی دی گئی،50 کلو درآمدی یوریا کےڈیلر ٹرانسفر کی قیمت2150روپےمقرر کردی گئی۔

اعلامیے کےمطابق درآمدی یوریا پر50فیصد سبسڈی وفاق اور50فیصد صوبےدیں گے۔

ای سی سی کےمطابق22 اگست2022 تک ڈکلیئر کی گئی ممنوعہ اشیاءکلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نےپٹرول اور بجلی کی بچت کیلئے عوام کو مشورہ دیدیا
اعلامیے کےمطابق ای سی سی نے تیل و گیس کی تلاش کےلیے18لائسنس میں توسیع کی منظوری دے دی۔

Leave a Reply