وزیرِاعظم ہاؤس میں بیٹھ کر عمران خان ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)حافظ حمد اللّٰہ نےکہا ہےکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کےخلاف سازشیں کرتا رہا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران خان نےبحیثیت وزیرِ اعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔عمران خان کےخلاف آرٹیکل6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اگر سائفر ساتھ لے گئے تو یہ بھی جرم ہے، احسن اقبال
عمران خان اور ان کی پارٹی اور ان کےسہولت کار بھی سن لیں،عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کےخواہش پر2023میں ہی ہوں گے۔

وزیرِاعظم ہاؤس میں بیٹھ کر عمران خان ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللّٰہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply