پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا سائفر گمشدگی کی خبر پر طنزیہ ردعمل

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےدست راست شہباز گل نےسائفر گم ہونے کی خبر پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل نے کہاکہ ن لیگ والوں کا سائفر کھو گیا،ان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ وہی سائفر ہےجو اُس وقت کےوزیراعظم عمران خان نےسابق اسپیکر اسد قیصر کو بھیجا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کی کاپی ریکارڈ سے غائب، رہنما پی ٹی آئی رہنما کا سخت ردعمل
رہنما پاکستان تحریک انصاف نےمزید کہاکہ اسپیکر نے یہ سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا تھا،حکومت کو اپنا کھویا ہوا سائفر چیف جسٹس سےملے گا۔

Leave a Reply