گمشدہ سائفر کہاں ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بتا دیا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہےجو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ یہ سامراجی سفارتکاروں کےگھر جاتے ہیں اور کیک کھلاتے ہیں،نواز شریف ان ویٹنگ،مریم، ڈار کو کلین چٹ،ڈیل کا حصہ ہے۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کےخلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ ان کےحق میں گیا ہے،معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔


شیخ رشید کا کہنا ہےکہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے،15نومبرتک فیصلے ہوجائیں گے،ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئےگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے،سراٹھا کےجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا ہےکہ حکمران عوام کےگھیرے میں آگئے ہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔

Leave a Reply