یوکرینی فوج روس کے زیر قبضہ بڑے شہر میں داخل

کیف (ہم دوست نیوز)یوکرین کی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل۔

تفصیلات کےمطابق یوکرین کی فوج روس کے زیر قبضہ شہر لیمان میں داخل ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ روسی فوجی لیمان شہر سےنکل گئے ہیں، وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں نے گھیراؤ سے بچنے کیلئے لیمان شہر چھوڑ دیا ہے۔

بتایا جارہا ہےکہ کچھ گھنٹوں قبل یوکرینی فوج نے روس کےزیر قبضہ لیمان شہر کا محاصرہ کیا تھا۔دوسری طرف یوکرین نےکوپیانسک قصبے میں شہریوں کےقافلے پر روسی فوج کےحملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کےمطابق شہریوں کے قافلے پر روسی فوج کےحملے میں20 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دیدی
یوکرینی حکام کا مزید کہنا ہےکہ روسی فوج نےگاڑیوں میں سوار شہریوں کو حملےکا نشانہ بنایا۔

Leave a Reply