فٹبال سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک

جکارتہ(ہم دوست نیوز)انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں129افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں129 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہنگامہ آرائی میں180 سے زائد شائقین زخمی بھی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق کنجوروہن اسٹیڈیم جاوا میں ہونےوالے لیگ میچ میں اریما ایف سی کو پرسیبا سورابایا نے2 کے مقابلے ممی3 گول سےشکست دی تو اریما ایف سے کےسپورٹر نےمشتعل ہوکر گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہےکہ گراؤنڈ میں سپورٹرز کے آپس میں جھگڑے کےبعد پولیس نےپرہجوم اسٹینڈز میں آنسو گیس کےشیل پھینکے اور فائرنگ کی تو بھگدڑ مچ گئی۔

انڈونیشیا کی وزارت صحت کےحکام کاکہنا ہےکہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سےہوئی۔

لیگ انتظامیہ کاکہنا ہےکہ مشتعل افراد نے اریما کلب کےکئی کھلاڑیوں پر بھی حملہ کیا،تمام کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سےباہر منتقل کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرینی فوج روس کے زیر قبضہ بڑے شہر میں داخل
انڈونیشین فٹبال لیگ کےصدر احمد ہادیان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے ایک ہفتے کےلیے تمام میچز معطل کردیےہیں۔ انہوں نےلواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ہم سب کےلیے ایک قیمتی سبق ہوگا۔

فٹبال سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک” ایک تبصرہ

Leave a Reply