پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا ساتواں اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی مقابلہ آج لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ کے لئے قومی ٹیم میں کم از کم 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کےدرمیان سات میچوں کی سیریز تین،تین سےبرابر ہے،آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنےنام کرے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کےبیٹرز نےپاکستانی بولروں کےچھکےچھڑا دیئےتھے،سالٹ نے صرف17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

ذرائع کےمطابق انگلینڈ کےخلاف سیریز کےاہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کےنمبر ایک بیٹر محمد رضوان،فاسٹ بولر محمدحسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔شائقین کرکٹ کو ہائی وولٹیج مقابلے کا بےچینی سے انتظار ہےجبکہ دونوں ٹیمیں ٹرافی اٹھانےکا عزم لیےمیدان میں اتریں گی،اب دیکھنا یہ ہےآج کون سی ٹیم میدان مار کر ٹرافی اپنے نام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک
خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی4 میچ کراچی میں ہوئےجبکہ لاہور میں شیڈول3 میچز میں سے2 ہو چکےہیں اور تیسرا آج کھیلا جائے گا.

Leave a Reply