نصیر آباد: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ

نصیر آباد( ہم دوست نیوز)بلوچستان کےضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پرسی ٹی ڈی کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی گاڑی پر دہشتگردوں نےحملہ کیاہے۔سی ٹی ڈی کےذرائع کےمطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو سی ٹی ڈی کےاہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کےذرائع کےمطابق جوابی کارروائی میں4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس نے تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کو بےنقاب کردیا، سراج الحق
سی ٹی ڈی ذرائع نےبتایا ہےکہ ہلاک دہشتگردوں سے3 دستی بم،ریموٹ کنٹرول ڈیوائس،کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔

Leave a Reply