آڈیو لیکس:عمران خان ان کے ساتھی وزراء اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری

اسلام آباد:( ہم دوست ویب) ‏آڈیو لیکس پر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ،سابق وزیراعظم عمران خان ان کے ساتھی وزراء اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ۔

کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی ،کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا
‏، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔

کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے ،کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے، ‏ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔

Leave a Reply