عمران نیازی کو عدالت سے اتوار کو بھی ضمانت مل گئی، شرجیل انعام میمن

کراچی (ہم دوست نیوز)وزیرِ اطلاعات سندھ اور سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوار کےروز بھی ضمانت مل گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ اطلاعات سندھ اور سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن نےسوال لکھا ہےکہ کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کےلیے بھی موجود ہو گی؟

انہوں نے یہ بھی لکھا ہےکہ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سےنہیں ڈرتے،مگر وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کے پیچھے کیوں چھپ رہےہیں؟

یاد رہےکہ گزشتہ روز چئیرمن پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کےوارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس:عمران خان ان کے ساتھی وزراء اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری
تھانہ مارگلہ کےعلاقہ مجسٹریٹ نےسابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عمران نیازی کو عدالت سے اتوار کو بھی ضمانت مل گئی، شرجیل انعام میمن” ایک تبصرہ

Leave a Reply