پی ٹی آئی چیئرمین کو پتا ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہو چکا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پتا ہےکہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوگیاہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےعمران خان کے خطاب پر ردعمل دیا اور کہاکہ عمران خان تم عوام اور ریاست کےمجرم ہو۔

انہوں نے کہاکہ آڈیو لیکس کےبعد عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ ٹھس ہو گیا،پی ٹی آئی چیئرمین کو پتا ہےکہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہوچکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےمزید کہاکہ عمران خان تم جیسےجھوٹے سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے،تم فارن ایجنٹ اور ملک کےخلاف امپورٹڈ سازش ہو۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ تم نے آئین،قومی سلامتی اور کشمیر سےغداری کی،اب ملک کی حقیقی آزادی فارن ایجنٹ اور غدار سےنجات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی کو عدالت سے اتوار کو بھی ضمانت مل گئی، شرجیل انعام میمن
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہاکہ عمران خان رات کو پاؤں پکڑتے ہیں،روتے،چیختے اور معافیاں مانگتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو پتا ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہو چکا، مریم اورنگزیب” ایک تبصرہ

Leave a Reply