پی ٹی آئی لانگ مارچ کب ہوگا، فواد چوہدری نے بتا دیا

جہلم(ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تیاری کررہے ہیں ہفتے یا اتوار کو حکومت کےخلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ہم نے حکومت کےچھکےچھڑا دیے ہیں،انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کےبعد اب کہہ رہےہیں کہ پانی کی2 ہزار بوتلیں چوری ہوگئی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ ان الزامات سے ان کی ذہنی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،ہم6 ماہ سے ان کےالزامات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین کو پتا ہے کہ اُس کا کھیل ایکسپوز ہو چکا، مریم اورنگزیب
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہفتہ اتوار تک لانگ مارچ کافیصلہ ہو جائےگا۔

Leave a Reply