پنجاب حکومت گرانے کی باتیں صرف بڑھکیں ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور (ہم دوست نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئےکہا ہےکہ پنجاب حکومت گرانے کی باتیں ن لیگ کی بڑھکیں ہیں،ان سے کچھ نہیں ہونا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کےافتتاح کےموقع پر کہاکہ انہوں نے20 سال (ن) لیگ کےساتھ سیاست کی ہے،ن لیگ والوں کو صرف ایک ہی کام آتا ہےکہ جھوٹے کیس کیسے بنانےہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ سےمتعلق انہوں نے کہاکہ میں نے ایسا کام پکڑا ہےکہ رانا ثناء کو عمر قید ہونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کب ہوگا، فواد چوہدری نے بتا دیا
انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کےحوالے سے سوال پر کہاکہ آصف زرداری کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور اسپتال ہیں۔

Leave a Reply