روسی صدر کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک ہے، نیٹو

واشنگٹن ( ہم دوست نیوز)نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہاکہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے،جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کےلیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔لیمان پر قبضے سےظاہر ہےکہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھےدھکیلنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہاکہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھناہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں دن رات گزارنے کے لیے کمرہ کرائے پر دستیاب
ان کا مزید کہنا تھاکہ نیٹو کےانفرا اسٹرکچر کےخلاف ارادتاً کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

Leave a Reply