عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ریاض( ہم دوست نیوز)عمرہ زائرین کےلیے بڑی خوشخبری آگئی،عمرہ زائرین کو 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کی سہولت مل گئی۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی۔سعودی وزیر حج نے تاشقند میں گفتگو کرتےہوئے کہاکہ نسک ’Nusuk ‘ پلیٹ فارم کےذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنا دیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے الیکٹرانک پلیٹ فارم کا اجراء
انہوں نے کہاکہ پہلےعمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔اب دنیا کےکسی بھی ملک سے آنے والےعمرہ زائرین کو 3 ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے.

Leave a Reply