منظور وسان کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

کراچی(ہم دوست نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئےکون سے مہینے مصیبت کےہیں اور کیا فیوچر ہوگا؟ منظوروسان نےپیشگوئی کر دی،ان کا کہنا ہےکہ عمران خان کےلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کےمہینےہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ عمران خان کیلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں،مجھےعمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا۔

انہوں نےمیڈیا سےگفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےچیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دن گنے جاچکے،وہ پھنس چکے ہیں،جنہوں نےعمران خان کوجہاں سے پک کیا تھا،اسے وہیں واپس بھیج رہےہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا ہےکہ عمران خان نےکبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے،جب بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں وہ پشاور یا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نےماضی کا حوالہ دیتےہوئے بتایاکہ عمران خان میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے رہے ہیں،اس وقت عمران خان کہتے تھے وسان صاحب آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزار لیتے ہیں،اگر میں جیل جاؤں توخودکشی کرلوں۔عمران خان کےمطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف چار دن جیل گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کب ہوگا، فواد چوہدری نے بتا دیا
ججز کی بحالی کی تحریک کی مثالیں دینے والےعمران نیازی اب خود ججز کو دھمکیاں دے رہےہیں،جو دھمکی دیتےہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply