شہباز گِل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما شہباز گِل کی ضمانت منسوخی کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ریاست کی جانب سے درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نےدائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، شہباز گِل پر ریاست سےغداری کا الزام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےشہباز گِل نےبغاوت پر اکسانے کی کوشش کی،سپریم کورٹ شہباز گِل کی ضمانت کےفیصلے کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کےمقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بغاوت کا مقدمہ : شہباز گل کی مشکلات کم نا ہو سکی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نےبغاوت پر اکسانے کےکیس کی سماعت کرتےہوئے شہباز گِل کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کےمچلکوں کےعوض منظور کی تھی.

Leave a Reply