عمران خان کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر سےلگ رہا ہےکہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اور سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں،یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کےساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔عمران خان آپ وہیں ہیں ناں،جو میرے دفتر کےباہر میرا انتظار کرتےتھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کےدائرے میں رہ کر بات کریں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے،پی ٹی آئی چیئرمین نے ڈیل کرکے مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔ عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کےتحت ہی نواز شریف حکومت کےخلاف دھرنا دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے126 دن اسلام آباد کو یرغمال بنایا،جس کےباعث پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) ایک سال تاخیر کا شکار ہوا۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملکی معیشت کو تباہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔عمران خان اور اُس کی پوری ٹیم کےاعصاب پر میں سوار ہوں،اپوزیشن جماعتوں کو ماضی میں بھی کہتا رہا ہوں کہ آئیں میثاق معیشت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان پر مریم نواز کی شدید تنقید
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ نواز شریف علاج مکمل ہوتےہی وطن واپس آئیں گے،ن لیگ کےقائد بھی اُسی طرح بری ہوں گے،جیسے مریم نواز عدالتوں سےبری ہوئی ہیں۔

Leave a Reply