وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

لاہور ( ہم دوست نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سےاسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےملاقات کی،دونوں رہنماؤں نےاسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹس کےمطابق دونوں رہنماؤں نےکنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ جلد منظور کرانےپر اتفاق کیا۔ملاقات کےدوران اسپیکر سبطین خان نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کےلیے سخت قانون سازی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان پر مریم نواز کی شدید تنقید
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کاکہنا تھاکہ منشیات کے سدباب کےلیے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔

Leave a Reply