سابق امریکی صدر کا سی این این کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

امریکا (ہم دوست نیوز)امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی چینل سی این این کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی چینل سی این این کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتےہوئے475 ملین ڈالر ہرجانہ طلب کرلیا۔ٹرمپ نےدیگر میڈیا گروپس کےخلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

سابق امریکی صدر کا الزام ہےکہ سی این این ان کے خلاف جھوٹےپروپیگنڈے میں ملوث تھا اور انہیں ہٹلر سےتشیبہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کی قاتل ملازمہ کو سزائے موت دے دی گئی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ منفی خبریں پھیلائیں اور بدنام کیا تاکہ انہیں سیاسی طور پر ناکام کیا جاسکے۔

Leave a Reply