اسلام آباد (ہم دوست نیوز) سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان کے پاس تاریخ کےمضبوط ترین وزیراعظم کے اختیارات تھے،سپریم کورٹ بھی ان کےسامنے بے بس تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)احسن اقبال نےکہاکہ اب عمران خان کا دباؤ عدالتوں سے ہٹا ہے تو جن کےخلاف کیسز بنائے گئے تھے وہ میرٹ پر بری ہورہے ہیں،شہباز شریف بھی میرٹ پر بری ہوئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کےخلاف کیسز ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں،شہباز شریف کےخلاف ڈیلی میل نےخبر شائع کی تو انہوں نےاس خبر کو برطانیہ میں چیلنج کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ کا موجودہ حکومت سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ عمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سےمتعلق فنانشل ٹائمز نے جو رپورٹ شائع کی،عمران خان اسےچیلنج کیوں نہیں کررہے ہیں۔ اس لیےکہ انہیں پتا ہےکہ برطانوی عدالت میں یہ معاملہ گیا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔